شیعہ عالم نے قطیف میں سعودی پولیس پر حملے کی مذمت کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

معروف سعودی شیعہ عالم شیخ حسن الصفار نے مشرقی صوبے کے شہر قطیف میں پولیس پر دہشت گردی کے حملے کی مذمت کردی ہے۔

انھوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ''سکیورٹی افسروں اور پولیس پر متشدد حملے صوبے کے عوام کی حقیقی اقدار کے نمائندہ نہیں ہیں۔ہمیں مستقبل میں پولیس پر متشدد حملوں کی روک تھام کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا''۔

شیخ الصفار نے قطیف شہر میں واقع الرسالہ مسجد میں اسی موضوع پر جمعہ کا خطبہ دیا تھا۔انھوں نے کہا کہ ''جو کوئی بھی تشدد کی اس طرح کی کارروائیاں کرتا ہے،وہ نہ صرف متاثرین کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ وہ جس کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں ،انھیں بھی مجروح کرتا ہے''۔

قطیف میں گذشتہ ماہ پولیس کی ایک گشتی پارٹی پر حملے میں ایک پولیس افسر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔العربیہ نیوز کے نمائندے نے اطلاع دی تھی کہ ایک نامعلوم گاڑی پر سوار مسلح حملہ آوروں نے پولیس افسروں پر فائرنگ کی تھی جس سے پولیس افسر سلطان المطائری جاں بحق ہوگئے تھے اور ان کا ساتھی زخمی ہوگیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں