مصر کے لیےIMF کا 12 ارب ڈالر کا قرضہ منظور
مصر کے وزیر مالیات عمرو الجارحی نے ایک اخباری بیان میں بتایا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ IMF نے جمعے کے روز مصر کے لیے آئندہ 3 برسوں میں 12 ارب ڈالر قرضے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ آئندہ برسوں کے دوران اچھی شرح نمو کو یقینی بنانے کے لیے مصر درست راستے پر گامزن ہے۔ الجارحی کے مطابق قرضے کا پہلی قسط آئندہ بدھ کے روز مصر کے حوالے کی جائے گی۔
مختلف رپورٹوں کے مطابق آئندہ تین برسوں کے دوران مصر کے مالیاتی خسارہ کا اندازہ تقریبا 30 ارب ڈالر لگایا گیا ہے جو ہر مالیاتی سال میں اوسطا 10 ارب ڈالر بنتا ہے۔ مجموعی مالیاتی خسارہ میں 9 ارب ڈالر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذریعے پورے کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ حکومت کے اقتصادی پروگرام کے لیے خصوصی مالی رقوم حاصل کی جائیں گی جن کا حجم 3 برسوں کے دوران 21 ارب ڈالر ہوگا۔
مجموعی مالی رقوم میں آئی ایم ایف سے 12 ارب ڈالر کا قرضہ، مصر کی جانب سے 3 ارب ڈالر کے بین الاقوامی بانڈز کا اجراء، عالمی بینک سے 3 ارب ڈالر کا حصول، افریقی ترقیاتی بینک سے 1.5 ارب ڈالر کا حصول اور دیگر امداد کی صورت میں 1.5 ارب ڈالر شامل ہیں۔
-
مصر نے کرنسی کی قدر میں 48 فی صد کمی کردی
مصر نے اپنی کرنسی کی قدر میں اڑتالیس فی صد کمی کردی ہے۔اس نے یہ اقدام عالمی ...
مشرق وسطی -
سعودی آرامکو کا مصر کو پٹرولیم مصنوعات کی برآمد معطل کرنے کا فیصلہ
سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے مصر کو پٹرولیم کی مصفیٰ مصنوعات معطل کرنے ...
مشرق وسطی -
مصر کے سعودی عرب سے ''ٹھوس اور اچھے'' تعلقات استوار ہیں: وزیراعظم
مصری وزیراعظم شریف اسماعیل نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے سعودی عرب کے ساتھ ''اچھے اور ...
مشرق وسطی