ڈونلڈ ٹرمپ کا بطور صدر تنخواہ سے دست برداری کا اعلان
امریکا کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ بطور امریکی صدر اپنی تنخواہ سے دست بردار ہوجائیں گے۔ انہوں نے یہ بات اتوار کے روز ایک ٹی وی انٹرویو میں کہی۔ امریکی صدر کی سالانہ تنخواہ تقریبا 4 لاکھ ڈالر ہوتی ہے۔
ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ صرف امریکی قانون کے تحت مقررہ لازمی رقم یعنی سالانہ ایک ڈالر وصول کریں گے۔ امریکی جریدے "Forbes" کے مطابق اکتوبر کے اوائل میں ٹرمپ کی
امریکی نیٹ ورک "CBS" کے پروگرام "60 Minutes" میں انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے امریکا میں غیر قانونی مہاجرین پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "ہم مجرموں ، مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والوں ، گینگ وار کے افراد اور منشیات کے تاجروں کو ملک سے نکال باہر کریں گے۔ ان کی تعداد 20 سے 30 لاکھ تک ہے۔ ہم ان کو بے دخل کریں گے یا جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچائیں گے۔ بہر کیف ان کو اپنے ملک سے دور کریں گے کیوں کہ یہ لوگ یہاں پر خلاف قانون رہ رہے ہیں"۔
میکسکیکو کی وزیر خارجہ کلوڈیا رویز ماسیو نے ہفتے کے روز امریکا میں ذمے داریاں انجام دینے والے سفارت کاروں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ امریکی سرزمین پر موجود میکسیکن مہاجرین کی سپورٹ کے لیے پروگرام تیار کریں۔ یہ مطالبہ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔
دوسری جانب امریکا کے منتخب صدر نے اعلان کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے لیے ایسے ججوں کی نامزدگی کا ارادہ رکھتے ہیں جو اسقاط حمل کے مخالف اور آتشی اسلحہ رکھنے کے حامی ہوں گے۔
جائیداد کے کاروبار کے بے تاج امریکی باد شاہ نے باور کرایا کہ یہ جج اسقاط حمل کی پالیسی کو خاطر میں نہیں لائیں گے جب کہ دوسری جانب وہ امریکی آئین میں دوسری ترمیم کے بہت بڑے حامی ہوں گے جو ہر امریکی شہری کو آتشی اسلحہ رکھنے کا حق دیتی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں امریکا کے بڑے شہروں میں سڑکوں پر نکلنے والے مظاہرین پر زور دیا کہ وہ نئے صدر کی مدت صدارت سے "الخوف" محسوس نہ کریں۔
ٹرمپ نے کہا کہ "آپ لوگ ڈریے نہیں۔ ہم اپنے ملک کی اصلاح کریں گے"۔ ٹرمپ نے یہ بات ان مظاہرین کو جواب دیتے ہوئے کہی جو بالخصوص اس حوالے سے اندیشے کا شکار ہیں کہ ٹرمپ کی مدت صدارت میں امریکا میں اقلیتوں کے حقوق کمزور ہوجائیں گے۔
ٹرمپ نے امریکا میں اقلیتوں کے خلاف کسی بھی قسم کے حملے کی مذمت کی۔ ان کے صدر منتخب ہونے کے بعد سے ان حملوں کے درجنوں واقعات کا اندراج ہوچکا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "میں (جسمانی حملوں یا دھمکی دینے کے مرتکب افراد سے) کہتا ہوں کہ تم لوگ ایسا نہ کرو، یہ بہت خوف ناک ہے۔ اس لیے کہ میں ملک کی متحد شناخت کو واپس لاؤں گا"۔ اس کے بعد ٹرمپ نے کیمرے کی جانب دیکھا اور کہا "رک جاؤ"۔
-
کُتےبھی ڈونلڈ ٹرمپ کی زبان جانتے ہیں:ویڈیو
ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں صحافی سے کہا ’بیٹھ جاؤ، کتے بیٹھ گئے‘
بين الاقوامى -
کیا ڈونلڈ ٹرمپ تنخواہ نہ لینے کا اپنا وعدہ پورا کریں گے؟
امریکی صدر سالانہ چار لاکھ ڈالر تنخواہ لیتا ہے
بين الاقوامى -
ڈونلڈ ٹرمپ کا شامی اپوزیشن کی مسلح امداد بند کرنے کا اعلان
روس نے اسد رجیم کی مدد ترک نہ کی تو محاذ آرائی ہو گی
بين الاقوامى