یمنی فوج کا تعز شہر کے مشرقی حصوں پر مکمل کنٹرول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کی سرکاری فوج اور اس کی اتحادی جنوبی مزاحمتی فورسز نے حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف لڑائی کے بعد تعز شہر کے مشرقی حصوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

یمنی فوج کے ایک ذریعے نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ سرکاری فورسز نے تعز شہر کے مشرق میں واقع قصبے الجحمالیہ اور دوسرے مشرقی حصوں کا دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور وہاں سے حوثی ملیشیا اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار جنگجوؤں کو نکال باہر کیا ہے۔

شہری ذرائع نے بھی ری پبلکن محل کے علاقے پر یمنی فوج کے قبضے کی تصدیق کی ہے۔حوثی ملیشیا نے اس علاقے کا گذشتہ کئی ماہ سے محاصرہ کر رکھا تھا۔ یمنی فوج نے ایک فوجی اسپتال ،فوج کی ایک رسدگاہ ،دو اسکولوں اور ایک ثقافتی مرکز پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔

حال ہی میں حوثی ملیشیا پر تعز میں عبادت گاہوں سمیت شہری عمارتوں پر حملوں کے الزامات عاید کیے گئے تھے اور العربیہ نیوز چینل نے ان حملوں کا نشانہ بننے والی عمارتوں کی تصاویر بھی نشر کی تھیں۔حوثی ملیشیا نے تعز میں واقع مسجد التوحید کا تقدس خاص طور پر پامال کیا ہے اور اس مسجد کے اندر اور باہر جگہ جگہ کوڑے ،کچرے کے ڈھیر لگا دیے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں