لبنانی صدر عون سعودی عرب کے ساتھ مضبوط تعلقات کے خواہاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لبنان کے نومنتخب صدر میشیل عون نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور انھیں مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے مکہ مکرمہ کے گورنر اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مشیر شہزادہ خالد الفیصل سے سوموار کے روز ملاقات کے بعد یہ بیان جاری کیا ہے۔میشیل عون ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے اتحادی ہیں۔

شہزادہ خالد نے لبنانی صدر کو سعودی عرب کے سرکاری دورے کی دعوت دی ہے۔انھوں نے بتایا ہے کہ میشیل عون نے لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد سعودی عرب کے جلد دورے کا وعدہ کیا ہے۔

شہزادہ خالد کی قیادت میں سعودی عرب کا ایک وفد لبنان کے سرکاری دورے پر ہے۔ وفد پارلیمان کے اسپیکر نبیہ بری اور نامزد وزیراعظم سعد حریری سے بھی ملاقات کرنے والا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں