امریکا : یونی ورسٹی سربراہ نے عرب طالب علم سے مصافحہ کیوں نہیں کیا ؟
امریکا کی نیو ہیوِن یونی ورسٹی میں فارغ التحصیل طلبہ کی تقریب کی وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا میں ایک ہنگامہ سا کھڑا ہو گیا۔ وڈیو میں یونی ورسٹی کے سربراہ اسٹیفن کیبلن ایک فارغ التحصیل طالب علم سے مصافحے سے انکار کرتے ہوئے نظر آرے ہیں۔ ایک خلیجی ملک سے تعلق رکھنے والے طالب نے جب کیبلن کی جانب ہاتھ بڑھایا تو انہوں نے اپنی انگلی کے اشارے طالب کو منع کر دیا۔
یونی ورسٹی کی جانب سے اس سلسلے میں جلد ہی ٹوئیٹر کے سرکاری اکاؤنٹ پر وضاحت بھی جاری کر دی گئی۔ اتنظامیہ نے اپنے ٹوئیٹ میں بتایا کہ "اتوار کے روز ہونے والی تقریب میں کیبلن نے فارغ التحصیل تقریبا 300 طلبہ میں کسی سے ہاتھ نیہں ملایا"۔
ٹوئیٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فارغ ہونے والے طلبہ کے نام پکارے جانے سے قبل اس بات کا اعلان کر دیا گیا تھا کہ یونی ورسٹی کے سربراہ کو صحت کے امور سے متعلق ذمے داران نے ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی طالب علم سے مصافحہ نہ کریں تاکہ امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں تیزی سے بڑھتے ہوئے نظامِ تنفس کے وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔
یونی ورسٹی نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ اسٹیفن کیبلن کی جانب سے یہ عمل کئی سالوں سے موسم سرما میں منعقد ہونے والی یونی ورسٹی کی تقریب میں اپنایا جانے والا اقدام ہے۔ اس کا مقصد کسی بھی طالب علم کی اہانت نہیں بلکہ انفلوئنزا اور ٹھنڈ کے سیزن میں جرثوموں کے پھیلاؤ پر روک لگانا ہے۔
-
پاکستانی وزیر دفاع کی اسرائیل پر ایٹمی حملے کی دھمکی؟
پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اسرائیل کی جانب سے اسلام آباد پر ایٹم بم حملے ...
پاكستان -
ٹرمپ نے معاون کے طور پر چُنا مگر اس نے منع کر دیا ؟
منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وہائٹ ہاؤس میں کمیونی کیشن ڈائریکٹر کے طور ...
بين الاقوامى -
ایران اور عالمی طاقتوں میں جوہری معاہدے کی خفیہ دستاویزات جاری
ایران اور چھے بڑی طاقتوں نے گذشتہ سال طے شدہ جوہری معاہدے سے متعلق بعض دستاویزات ...
بين الاقوامى