.

برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج نے کل اتوار کو مشترکہ بحری فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔

امارات کے سرکاری خبررساں ادارے’وام‘ کے مطابق ’سمندری نیزہ 2017‘ کے عنوان سے شروع کی گئی فوجی مشقوں کا مقصد ملٹری پلاننگ، نفاذ اور آپریشنل ایڈ منسٹریشن‘ کو مربوط بنانا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سرزمین پرہونے والی ان فوجی مشقوں کے ذریعے دونوں دوست ملک دفاعی اور عسکری تجربات کا تبادلہ، فوجی معلومات کی ایک دوسرے کو فراہمی اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فوجی مشقیں کئی روز تک جاری رہیں جن میں دونوں ملک اپنی اپنی نیول فورسز کی صلاحیت اور استعداد کار کو جانچنے کے ساتھ تزویراتی وحدت، مستقبل میں مشترکہ تعاون کے فروغ اور افواج کو معاصر لڑاکا فورسز کی شکل میں ڈھالنے کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔

‘سمندری نیزہ 2017‘ نامی فوجی مشقیں متحدہ عرب امارات کی دوسرے ممالک کے ساتھ ہونے والی سلسلہ وار مشقوں کی ایک کڑی ہے۔