برطانیہ : "فرنچ فرائز" کھا لینے پر خاتون کا دوست پر چُھرے سے حملہ
برطانیہ میں ایک خاتون نے اپنے دوست کو محض اس بات پر چُھرے کے وار سے زخمی کر ڈالا کہ اس نے مذکورہ خاتون کے آلو کے فرائز کھا لیے تھے۔
برطانوی اخبارات کے مطابق بلیک برن شہر سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ ڈیان کلیٹن اور اس کا دوست سائمن ہِل اپنے ایک تیسرے دوست کے گھر میں موجود تھے۔ اس موقع پر مشروب اور فرنچ فرائیز سے لطف اندوز ہونے کا سلسلہ جاری تھا کہ ڈیان کو احساس ہوا کہ سائمن نے اس کے حصے کے فرائز بھی کھا لیے ہیں۔ ڈیان غصے میں باورچی خانے میں گئی اور وہاں سے چھرا لا کر سائمن کے کاندھے پر متعدد وار کر ڈالے۔
بعد ازاں ڈیان نے عدالت کے سامنے حملے کے ارتکاب کا اعتراف کر لیا جس کے بعد عدالت نے اسے 115 پاؤنڈ جرمانے اور 26 ہفتے قید کی سزا سنائی۔
عدالت میں وکیل استغاثہ پروین اختر نے بتایا کہ گزشتہ برس نومبر کے اوخر میں پیش آںے والے اس واقعے کے دوران ڈیان نے اپنے حصے کے فرائز ختم ہوجانے پر پہلے سائمن کے چہرے پر تھپڑ لگایا اور اس کے بعد وہاں سے چھرا لا کر سائمن کے کاندھے کو زخمی کر ڈالا۔
اگرچہ ڈیان نے جج کے سامنے اپنے قصور کا اعتراف کر لیا تاہم اس کے وکیل کا کہنا ہے کہ "ڈیان کو اس رات ہونے والے واقعے کے بارے میں زیادہ تفصیل یاد نہیں اس لیے کہ وہ حملے کے وقت نشے میں بہت زیادہ دُھت تھی"۔
-
جب ملکہ برطانیہ کا محافظ اُن پر گولی چلانے والا تھا !
برطانوی اخبار " دی ٹائمز" کے مطابق برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی زندگی ...
بين الاقوامى -
برطانیہ کا خروج خلیج کے لیے "عظیم" منفعتوں کا ذریعہ
"ایک قوم کے مصائب کسی دوسری قوم کے لیے فوائد ہوتے ہیں"۔ یہ محاورہ ...
بين الاقوامى -
برطانیہ کے خروج سے 22 کروڑ پاؤنڈ کمانے والا شخص کون ہے؟
ایسے وقت میں جب کہ ریفرنڈم کے نتائج یورپی یونین سے نکل جانے کے حق میں ظاہر ہونے کے ...
بين الاقوامى