المخا کے اطراف میں یمنی باغیوں کو شکست
باغیوں کا اہم کمانڈر اپنے کئی ساتھیوں سے سمیت ہلاک
یمن کی تعز گورنری کے مغربی ساحلی شہر المخا میں یمنی فوج اور باغیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی کے دوران باغیوں کو شکست اور تازہ لڑائی میں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
العربیہ کے ذرائع کے مطابق المخا کے محاذ پر باغیوں کو سرکاری فوج کے ہاتھوں بدترین شکست اٹھانا پڑی ہے۔ لڑائی میں باغیوں کے فیلڈ کمانڈر محمد مطہری حجر سمیت دسیوں باغی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ المخاء میں فوجی کارروائی کے بعد دسیوں باغیوں کو شمالی ڈاریکٹوریٹ سے الخوخہ شہر کی طرف فرار ہوتے دیکھا گیا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ شکست کے بعد باغیوں کو اپنا اسلحہ چھپاتے اور لوگوں کو فروخت کرنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا ہے۔ وہ چیک پوسٹوں پر تلاشی سے بچنے کے لیے اپنے پاس اسلحہ رکھنے کے بجائے خالی ہاتھ فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ مگر باغیوں کی لیڈر شپ انہیں زبردستی جنگ میں گھسیٹنے کی کوشش کررہی ہے۔
-
المخا کے اطراف میں یمنی باغیوں کو شکست
باغیوں کا اہم کمانڈر اپنے کئی ساتھیوں سے سمیت ہلاک
بين الاقوامى -
العربیہ کی کیمرہ ٹیم کی یمن کی حرض گذرگاہ سے کوریج
یمنی فوج اور مزاحمتی ملیشیا نے عرب اتحادی فوج کی معاونت سے باغیوں کے خلاف جاری ...
بين الاقوامى -
یمن میں القاعدہ کا اہم کمانڈر امریکی فضائی حملے میں ہلاک
امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے گذشتہ اتوار کو یمن کے ...
بين الاقوامى