کُرد فورسز منبج میں باقی رہیں تو نشانہ بنائیں گے : ترکی
ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے امریکا کو آگاہ کر دیا ہے کہ کُردوں کو شمالی شام کے شہر منبج سے جلد از جلد باہر نکالے جانے کی ضرورت ہے۔
اوگلو کے مطابق ترکی نہیں چاہتا کہ واشنگٹن کی جانب سے شام میں کُرد فورسز کی سپورٹ کا سلسلہ جاری رہے۔
ترک وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ انقرہ اس بات کی تیاری کر رہا ہے کہ اگر کُرد فورسز منبج میں باقی رہیں تو شام میں ان فورسز کو نشانہ بنایا جائے گا۔
اوگلو نے اس امر کی تصدیق کی ترکی اور روس کے درمیان اس امر پر اتفاق رائے ہو گیا ہے کہ الباب شہر کے حوالے سے شامی حکومت اور اپوزیشن کی فورسز سے لڑائی نہ کی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بشار کی افواج اور اپوزیشن کی فورسز کا شام میں مشترکہ مقصد داعش تنظیم کے خلاف لڑنا ہے۔
-
ترکی کے حمایت یافتہ شامی باغیوں کا شمالی شہر الباب پر کنٹرول
ترکی کے حمایت یافتہ شامی باغیوں نے شام کے شمالی شہر الباب پر قریب قریب مکمل کنٹرول ...
مشرق وسطی -
ترکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ، فوج میں حجاب کی اجازت
ترکی میں سرکاری نیوز ایجنسی اناضول کے مطابق حکام نے بدھ کے روز فوج میں افسران کے ...
بين الاقوامى -
ایران خطے کے ممالک کے ساتھ تعلقات پر نظرِ ثانی کرے: ترکی
ترکی نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطے کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کا جائزہ لے۔ ...
بين الاقوامى