میکسیکو کا رکن پارلیمنٹ امریکی سرحد پر باڑھ کے اوپر کیوں چڑھا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

میکسیکو میں ایک رکن پارلیمنٹ نے امریکی صدر کی جانب سے مہاجرین پر روک لگانے کے واسطے دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے منصوبے پر احتجاج کا انوکھا طریقہ اپنایا۔ میکسیکو کے پارلیمنٹ کے رکن براولیو جیرا ٹرمپ کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امریکا اور میکسیکو کے درمیان سرحد پر بنی باڑھ کے اوپر چڑھ کر بیٹھے گئے۔

جیرا کا تعلق میکسیکو سے 218 کلومیٹر شمال میں واقع ریاست کوارتارو سے ہے۔ جیرا کے دفتر کے ارکان کی جانب سے جمعرات کے روز بنائی گئی وڈیو میں رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ وہ موجودہ باڑھ پر بآسانی چڑھ گئے اور وہ امریکا کی جانب سرحد کو عبور بھی کر سکتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ " میں دیوار کے اوپر بیٹھا ہوں جو میکسیکو اور امریکا کو علاحدہ کرتی ہے۔ تقریبا دس میٹر چڑھ جانا کافی آسان ہے اور امریکا کی جانب سرحد عبور کر لینا بھی مشکل نہیں ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مزید کسی دیوار کی کسی طور ضرورت نہیں ہے بلکہ 15 ارب ڈالر کی لاگت سے دیوار تعمیر کرنا یقینا ایک عجیب بات ہے"۔

تاہم جیرا نے اس خیال کا اظہار کیا کہ مہاجرین کی آمد کو محدود کرنے کے لیے واشنگٹن کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں