دہشت گردی کے سوتے خشک کرنا ہوں گے: سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سعودی عرب اور فرانس کے درمیان سیکیورٹی تجربات سے استفادے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران سعودی عرب نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے ٹھوس موقف اختیار کیا ہے۔ سعودی حکومت نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے دہشت گردی کے سرچشموں کو ختم کرنا ہوگا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فرانس میں منعقدہ سیکیورٹی تجربات کے تبادلے کے حوالے سے تقریب میں فرانسیسی، سعودی اور دوسرے ملکوں کے مندوبین نے شرکت کی۔

اس موقع پر سعودی حکام کی طرف سے واضح کیا گیا کہ دہشت گردی کو بیخ وبن سےاکھاڑ پھینکنے کے لیے تمام ملکوں بالخصوص عراق اور شام میں دہشت گردی کے سوتے خشک کرنا ہوں گے۔

سیمینار کے تین الگ ایگ سیشن منعقد کیے گئے۔ اس دوران سیاسی اسلام، دہشت گردی کی درآمد اور اس کی فنڈنگ کے طریقے اور انتہا پسند جہادی تصور اور مستقبل میں درپیش چینلنجز پر بات چیت کی گئی۔

بین الاقوامی سفارتی اکیڈمی کے ڈائریکٹر میشل ڈیکلو نے کہا کہ فرانس اور سعودی عرب ایک ہی جیسی دہشت گردی کا سامنا کر رہے ہیں۔ جہادی عناصر سعودی عرب میں بھی ہین اور فرانس میں بھی سرگرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف انتہائی مفید مشورے دیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں