جادو ٹونے کا الزام.. داعش کے ہاتھوں دو مصریوں کے سر قلم
مصر میں داعش تنظیم کے زیر انتظام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک وڈیو جاری کی گئی ہے جس میں سیناء کے صوبے میں دو مصریوں کو موت کے گھاٹ اتارے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ داعش کی جانب سے ان افراد پر جادو اور سفلی علم کا الزام عائد کیا گیا۔
تنظیم کے مطابق دونوں افراد سیناء کے رہنے والے ہیں۔ تنظیم کے زیر انتظام عدالت کی جانب سے ان پر فردِ جرم عائد کیے جانے کے بعد انہیں موت کی نیند سلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وڈیو میں نارنجی رنگ کی وردی میں ملبوس دونوں افراد کو ایک صحرائی علاقے دکھایا گیا ہے جہاں نقاب پوش جلادوں نے ان کے سر قلم کر دیے۔ اس کے بعد ایک شخص شرعی عدالت کا فیصلہ پڑھتا ہے جس میں دونوں افراد پر " نجومیت، علمِ غیب کا دعوی کرنے اور لوگوں کو شرک کی دعوت دینے" کے الزامات عائد کر کے انہیں قتل کیے جانے کا اعلان کیا گیا۔
سال 2014 سے لڑائی میں شدت آنے کے بعد سیناء میں داعش تنظیم نے مصری فوج اور پولیس کے سیکڑوں اہل کاروں کو ہلاک کیا ہے۔ تاہم اس وڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ شدت پسندوں نے اپنی سرگرمیوں کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے شہریوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔
داعش نے چند ماہ قبل اسی طریقے پر سیناء میں تصوف کے حلقوں کی ایک بڑی شخصیت شیخ سلیمان ابو حراز کو موت کے گھاٹ اتارا تھا۔ تنظیم نے 100 سالہ نابینا شیخ پر جادو ٹونے کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ تنظیم نے عمر رسیدہ شیخ کو العریش شہر کے جنوب میں ان کی رہائش گاہ کے سامنے سے اسلحے کے زور پر اغوا کیا تھا اور اس کے تین روز بعد قتل کر دیا۔
-
جزیرہ سیناء میں حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 8 داعشی ہلاک
مصری فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کے سرحدی علاقے رفح کے قریب جزیرہ نما سیناء میں ...
بين الاقوامى -
سیناء میں بم دھماکے اور جھڑپیں: 10 مصری فوجی ، 15 انتہا پسند ہلاک
مصر کے شورش زدہ جزیرہ نما علاقے سیناء میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران میں ...
مشرق وسطی -
مصر : داعش کا نشانہ بننے کے بعد قِبطی خاندان سیناء سے فرار
مصر کے صوبے شمالی سیناء کے شہر العریش میں داعش تنظیم کی جانب سے 7 مسیحی افراد کو ...
مشرق وسطی