سعودی عرب : القطیف کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی تفصیل

العوامیہ کے نزدیک فارم میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو مطلوب افراد ہلاک ،چار گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے مشرقی شہر القطیف کے شمال میں واقع علاقے عوامیہ میں سکیورٹی فورسز کی گذشتہ روز چھاپا مار کارروائی کی تفصیل جاری کی ہے اور بتایا ہے کہ اس کارروائی میں دو مطلوب افراد ہلاک ہو گئے تھے اور چار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے منگل کی صبح عوامیہ کے شمال میں واقع ایک گرفتار انتہا پسند حسین الفرج کے ملکیتی فارم پر چھاپا مار کارروائی کی تھی۔وہاں متعدد مشتبہ دہشت گرد چھپے ہوئے تھے اور وہ دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور تیاری کررہے تھے۔

جب سکیورٹی فورسز نے ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تو ان کی جانب نزدیک واقع ایک اور فارم سے فائرنگ شروع کردی گئی لیکن انھوں نے فائرنگ کے اس ذریعے کو جلد ہی جوابی کارروائی کرکے خاموش کرادیا۔

وزارت داخلہ نے سکیورٹی فورسز کی اس کارروائی میں ہلاک ہونے والوں کے نام محمد طاہر محمد النمر اور مقداد محمد حسن النمر بتائے ہیں۔گرفتار افراد کے نام عبدالرحمان فضل عبداللہ العبدالعال ،محمد جعفر عبداللہ العبدالعال ،جعفر محمد الفرج اور وصفی علی مکی القروص بتائے گئے ہیں۔

بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ہلاک اور گرفتار ہونے والے تمام مشتبہ افراد سعودی شہری ہیں۔ وہ القطیف سمیت مشرقی علاقوں میں حالیہ ہفتوں کے دوران میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث رہے تھے۔ان کے خلاف کارروائی میں کوئی شہری یا سکیورٹی اہلکار زخمی نہیں ہوا ہے۔

سکیورٹی فورسز نے دونوں فارموں کی مکمل تلاشی لی ہے اور انھیں وہاں سے 130 گیلن آتش گیر تیزاب ، بم کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان ،ایک گیلن پوٹاشیم ،تین مشین گنوں کے خول ،71 گولیاں اور ایک سیاہ ماسک ملا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی سکیورٹی فورسز نے مذکورہ فارم کے مالک حسن محمد علی الفرج کو 17 جنوری کو گرفتار کر لیا تھا۔وہ ملک میں حالیہ مہینوں کے دوران میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوّث بتایا جاتا ہے۔ وہ عام شہریوں پر فائرنگ اور سرکاری املاک کی تباہ کاریوں کے واقعات میں بھی ملوّث رہا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں