ٹرمپ کا شاہ سلمان سے رابطہ ، شام میں میزائل حملے کی تفصیل بتائی
العربیہ نیوز چینل کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انھیں شام میں عسکری اہداف پر امریکا کے میزائل حملے کی تفصیل سے آگاہ کیا۔
شاہ سلمان نے امریکی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ خطے اور دنیا بھر کے مفاد میں ہے۔انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے علاوہ خطے اور عالمی صورت حال پر بھی گفتگو کی۔
اس سے قبل سعودی وزارت خاجہ کے ذرائع نے شام میں عسکری اہداف کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے لیے مملکت سعودی عرب کی مکمل تائید کا اظہار کیا تھا۔ یہ امریکی کارروائی شامی حکومت کی جانب سے بے قصور شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بعد کی گئی۔ کیمیائی حملے میں کم سےکم نوّے افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جن میں عورتیں اور بچے شامل ہیں۔
وزارت خارجہ کے ذرائع نے شامی حکومت کو اس کیمیائی حملے کا ذمے دار قرار دیا اور امریکی صدر ٹرمپ کے اس دلیرانہ فیصلے کی حمایت کی جو شامی حکومت کی جانب سے اپنے عوام کے خلاف بدترین جرائم کا منہ توڑ جواب ہے۔
امریکی بحریہ کے دو جنگی جہازوں نے جمعے کو علی الصباح شام کے وسطی صوبے حمص میں واقع الشعیرات کے فوجی اڈے پر ٹوماہاک 59 کروز میزائل داغے تھے۔
-
شام میں امریکی کارروائی درست،مگر ناکافی ہے: ایردوآن
’بشار الاسد کو فوری طور پر اقتدار سے ہٹایا جائے‘
بين الاقوامى -
شام پر نئی پابندیوں کی امریکی منصوبہ بندی کا اعلان
امریکا میں شام میں اسد رجیم پر نئی اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ...
بين الاقوامى -
شام میں اسد رجیم کی تنصیبات پر مزید حملے کرسکتے ہیں: امریکا
اقوامِ متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نکی ہیلی خبردار کیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو ...
بين الاقوامى