سعودی شہری 12 گولیوں کا نشانہ بننے کے باوجود محفوظ

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے القدیح کے علاقے میں دو نامعلوم نقاب پوش افراد کی جانب سے ایک درجن گولیاں مارنے کے باوجود سعودی شہری مکمل طور پر محفوظ رہا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مشرقی گورنری دمام کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ منگل کے روز پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک 54 سالہ شہری پر اس اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کا واقعہ القدیح قصبے میں سلمان الفارسی اسکول کے قریب اس وقت پیش آیا جب شہری اپنی گاڑی کے اندر تھا۔ اس دوران دو نقاب پوش ملزمان نے شہری کو نشانہ بنانے کے لیے اس پر بارہ گولیاں چلائیں۔ وہ تمام گولیاں اس کی گاڑی کو لگتی رہیں مگر وہ مکمل طور پر محفوظ رہا ہے۔

پولیس نے اس مجرمانہ واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے تاہم ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں