داعش کی جانب سے مصری فوجیوں پر حملے کی ویڈیو جاری
مصر کے جزیرہ نما سینا میں سرگرم دہشت گرد گروہ ’داعش‘ نے انٹرنیٹ پر ایک نئی فوٹیج پوسٹ کی ہے جس میں داعشی جنگجوؤں کو مصری فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کرتے دکھایا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ’داعش‘ کی جانب سے جاری کردہ فوٹیج کو ’دلوں کے جھٹکے‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔ اس فوٹیج میں داعشی دہشت گرد مصری فوجیوں پر گھات لگا کر حملے کا فخریہ اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ 10 مصری فوجیوں کے قتل کا دعویٰ بھی کرتے ہیں۔
فوٹیج سے معلوم ہوتا ہے کہ داعشی دہشت گرد نہ صرف جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہیں بلکہ انہیں گھات لگا کر حملہ کرنے میں بھی خوب مہارت ہے۔
مصری دفاعی تجزیہ نگار خالد عکاشہ نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے بات کرتے ہوئے داعش کی مذکورہ فوٹیج پر تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے پاس موجود جدید ترین ہتھیاروں سے پتا چلتا ہے کہ انہیں بیرون ملک سے مدد مل رہی ہے۔ ان کی گھات لگا کر حملہ کرنے کی صلاحیت اور تربیت سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ شامی ہیں۔ یہ جنگجو مصر میں سرنگوں دوسرے راستوں سے داخل ہوئے ہیں۔
مصری تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ ویڈیو فوٹیج سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ جزیرہ سینا میں فوج پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں نے شام کے الرقہ شہر میں قائم کسی فوجی ٹریننگ سینٹر سے تربیت حاصل کی ہے کیونکہ اس نوعیت کے تربیت کیمپ جزیرہ سیناء میں موجود نہیں ہیں۔
-
داعش کا مصری فوج کے فضائی حملے میں اہم کمانڈر کی ہلاکت کا اعتراف
مصر کے جزیرہ نما سیناء میں سرگرم شدت پسند گروپ ’داعش‘ سے وابستہ انصار ...
بين الاقوامى -
جزیرہ سیناء میں حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 8 داعشی ہلاک
مصری فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کے سرحدی علاقے رفح کے قریب جزیرہ نما سیناء میں ...
بين الاقوامى -
اسکندریہ چرچ کا مبینہ خود کش بمبار شام میں مقیم؟
مبینہ بمبار کے بھائی کی العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو
بين الاقوامى