فلپائنی صدر کی شاہ سلمان سے ملاقات
دو طرفہ تجارتی تعاون کے فروغ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
گذشتہ روز فلپائن کے صدر روڈو ریگو دو تیرتے نے ریاض میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ان کے شاہی محل میں ملاقات کی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ، مختلف شعبوں میں تعلقات کو مستحکم کرنے، تجارتی روابط بڑھانے کے ساتھ سلگتے عالمی مسائل پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خادم الحرمین الشریفین اور فلپائنی صدر کی موجودگی میں باہمی تعاون کی متعدد یادداشتوں کی بھی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر سعودی عرب۔ فلپائن تعاون پروگرام کا بھی اعلان کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی وزارت لیبر اور سماجی بہبود کا فلپائنی حکام کے ساتھ فلپائنی شہریوں کی ملازمت کا بھی ایک معاہدہ طے پایا۔ اس معاہدے پر سعودی عرب کی طرف سے وزیر برائے لیبر و سماجی ترقی ڈاکٹر علی بن ناصر الغفیس اور فلپائن کے قائم مقام وزیرخارجہ انریکی مانالو نے دستخط کیے۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ کے درمیان سیاسی مشاورت کی ایک یاداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔ علاوہ ازیں شہزادہ سعودی الفیصل ڈپولومیٹک اسٹڈی سینٹر اور فلپائن کے خارجہ سروسز انسٹیٹیوٹ کے درمیان بھی دو طرفہ تعاون کا ایک معاہدہ طے پایا۔ اس پر سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر نزار بن عبید مدنی اور فلپائن کے قائم مقام وزیرخارجہ انریکی مانالو نے دستخط کیے۔
-
شاہ سلمان کا خان شیخون کے متاثرین کو انسانی امداد مہیا کرنے کا حکم
سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں ...
مشرق وسطی -
شاہ سلمان کا صدرالسیسی کے نام خط ،دہشت گردی کے حملوں کی شدید مذمت
قبطی عیسائیوں کے گرجا گھروں میں بم دھماکوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس
مشرق وسطی -
ٹرمپ کا شاہ سلمان سے رابطہ ، شام میں میزائل حملے کی تفصیل بتائی
العربیہ نیوز چینل کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز سعودی فرماں روا ...
بين الاقوامى