سعودی عرب کی ترک صدر کو دستوری ریفرینڈم میں کامیابی پر مبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب نے ترکی میں اتوار کے روز منعقدہ ریفرینڈم میں دستوری اصلاحات کی منظوری پر صدر رجب طیب ایردوآن اور ترک عوام کو مبارک باد دی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی کابینہ نے اپنے ہفتہ وار اجلاس میں ترکی میں ریفرینڈم کے کامیابی سے انعقاد کو سراہا ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ اس سے ملک میں مزید ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔

ترکی میں منعقدہ دستوری ریفرینڈم کے نتائج کے مطابق ’’ ہاں‘‘ کے حق میں 51 فی صد سے زیادہ ووٹ آئے ہیں جبکہ ’’ناں‘‘ کے حق میں 49 فی صد ووٹ پڑے ہیں۔ اس طرح صدر رجب طیب ایردوآن بمشکل ہی ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے اپنی مجوزہ آئینی ترامیم کو عوامی ووٹوں سے منظور کراسکے ہیں۔

بین الاقوامی مبصرین کا کہنا ہے کہ ریفرینڈم کے لیے مہم غیر متوازن انداز میں چلائی گئی تھی اور ’’ہاں‘‘ کا پلڑا بھاری رکھنے کی کوشش کی گئی تھی جبکہ صدر ایردوآن کے مخالفین نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد ملک میں مطلق العنان شخصی حکمرانی کا راج ہوجائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں