الجزائر نے چار پڑوسی ملکوں سے متصل سرحد بند کردی
افریقی ملک الجزائر کی حکومت نے چار پڑوسی ملکوں سے متصل سرحد یہ کہہ کر بند کرنے کا اعلان کیا ہے کہ ان ملکوں میں سرگرم دہشت گرد تنظیمیں الجزائر کا امن تباہ کرنے کی سازش کررہی ہیں۔ اس کےعلاوہ بعض پڑوسی ملکوں کی طرف سے بھی اپنے مخصوص مفادات کے حصول کے لیے الجزائر کے اندر مداخلت کا سلسلہ جاری ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الجزائر کے وزیراعظم عبدالمالک سلال نے ایک بیان میں کہا کہ چار پڑوسی ملکوں لیبیا، نیجر، مالی اور مراکش سے متصل سرحدوں کی بندش کی ٹھوس وجوہات ہیں۔ ایک تو پڑوسی ملکوں میں موجود دہشت گرد تنظیمیں الجزائر کی سلامتی کے لیے خطرہ بن رہی ہیں۔ دوسرا یہ کہ پڑوسی ملک بھی اپنے مفادات کے حصول کے لیے الجزائر میں مداخلت کرتے ہیں۔
الجزائر کی حکومت نے چار پڑوسی ملکوں سے متصل سرحد سیل کرتے ہوئے ان ممالک میں شہریوں کی آمد ورفت روک دی ہے جب کہ مشرقی سمت میں تیونس کی سرحد کو فی الحال کھلا رکھا گیا ہے۔
الجزائری وزیراعظم عبدالمالک سلال نے ‘تمنراست‘ شہر میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پڑوسی ملکوں سے سرحدوں کی بندش کے خلاف ہونےوالے احتجاج پر اپنا موقف بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیجر، مالی، مراکش اور لیبیا سے متصل سرحدیں اس لیے بند کی گئی ہیں تاکہ سرحد پار سے دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے لاحق خطرات کا تدارک کیا جاسکے۔
الجزائر کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملکوں میں سرگر دہشت گرد گروپ جن میں مغرب الاسلامی کی القاعدہ، تحریک توحید وجہاد اور کئی دوسرے گروپ الجزائر کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
-
تیونس کے بعد الجزائر نے بھی ایرانی "جعل سازی" کو جُھٹلا دیا
الجزائر نے اتوار کے روز اُس بیان سے اپنی براءت کا اظہار کیا ہے جو ایرانی میڈیا نے ...
بين الاقوامى -
اسرائيل کے نام کے سبب الجزائر کے اسکولوں میں " تناؤ"
الجزائر میں وزارت تعلیم نے دوسری جماعت کے نصاب میں شامل جغرافیہ کے مضمون کی کتاب ...
مشرق وسطی -
الجزائر کی سرحد کے نزدیک مسلح حملے میں تین تیونسی فوجی ہلاک
تیونس میں الجزائر کی سرحد کے نزدیک واقع علاقے میں مسلح جنگجوؤں نے فوج کی ایک گشتی ...
بين الاقوامى