سعودی فورسز کی یمن میں حوثی باغیوں کے نئے ٹھکانوں پر بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی فورسز نے یمن کے علاقے حرض میں سوموار کے روز وقفے وقفے سے حوثی شیعہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے جس سے آٹھ حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

حرض میں حوثی ملیشیا اور معزول یمنی صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فورسز نے قلعہ نما محفوظ ٹھکانے بنا رکھے ہیں۔ العربیہ کے نمائندے کی اطلاع کے مطابق حوثیوں نے حرض سے سعودی عرب کے سرحدی علاقے جازان کی جانب میزائل فائر کیے تھے۔

سعودی فورسز نے نگرانی کے برقی نظام کے ذریعے حرض میں حوثیوں کا سراغ لگانے کے بعد ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ وہ سعودی عرب کی جانب مزید میزائل داغنے کی کوشش کررہے تھے لیکن اس سے قبل ہی ان پر توپ خانے سے گولہ باری کی گئی ہے جس سے آٹھ حوثی باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں