امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 110 ارب ڈالرز مالیت کا دفاعی معاہدہ

امریکا سعودی عرب کی اسلحے کی ضروریات کو پورا کرے گا، ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب اور امریکا کے درمیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے موقع پر 110 ارب ڈالرز مالیت کا دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے اور دونوں ملکوں کے سربراہوں اور حکام نے الریاض میں اس معاہدے اور اس سے متعلق ضمنی سمجھوتوں پر دستخط کردیے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے حکام نے بتایا ہے کہ اسلحے کے اس معاہدے سے امریکا کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے خطے میں استحکام کے لیے عزم کا اظہار ہوتا ہے اور اس سے امریکا کی دفاعی صنعت میں ہزاروں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز نے ان حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’’ اس پیکج سے خلیجی عرب خطے کو ایرانی خطرے اور علاقائی دہشت گردی سے نمٹنے اور سکیورٹی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں