ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب سے پہلے ریاض پر میزائل حملہ ناکام
اتحادی فوج نے یمن میں بیلسٹک میزائل لانچنگ سینٹر تباہ کردیا
عرب اتحادی فوج نے یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں اور مںحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح وفادار ملیشیا کے زیر استعمال بیلسٹک میزائل لانچنگ پیڈ بمباری کے ذریعے تباہ کر دیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمنی باغیوں کی جانب سے اس میزائل لانچنگ پیڈ سے الرین گورنری کے شمالی شہر الریاض کی متعدد بار میزائل داغے گئے تھے۔
جمعہ کی شام اتحادی فوج نے شمالی الرین گورنری کے الریاض شہر کی طرف داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضاء میں تباہ کردیا۔
العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق سعودی محکمہ دفاع نے الرین گورنری کی طرف داغے گئے میزائل کو ہدف سے 100 کلو میٹر دور ہی فضاء میں تباہ کردیا۔ نامہ نگار کے مطابق تباہ ہونے والے میزائل کے ٹکڑے آبادی سے دور ویران علاقے میں گرے ہیں۔
قبل ازیں سعودی وزارت دفاع نے یمن کی الصعدہ گورنری سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل نجران کے علاقے میں ہدف تک پہنچنے سے قبل تباہ کردیا تھا۔
-
کیا ایران نے آبنائے ہرمز میں زیرِ سمندر میزائل داغا ؟
امریکی ذمے داران کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران نے گزشتہ منگل کو آبنائے ...
مشرق وسطی -
عرب اتحاد نے مآرب کی فضاء میں دو بیلسٹک میزائل تباہ کردیے
یمن میں باغیوں کے خلاف سرگرم عرب اتحادی فوج کے طیاروں نے گذشتہ روز یمن میں مآرب کے ...
بين الاقوامى -
یمن: اتحادی فوج کی کارروائی میں دو بیلسٹک میزائل تباہ
یمن میں باغیوں کے خلاف سرگرم عرب اتحادی فوج کے طیاروں نے گذشتہ روز یمن میں مآرب کے ...
بين الاقوامى