کنسرٹ میں دھماکے کے بعد آریانا گرینڈے کے تاثرات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں پیر کے روز امریکی گلوکارہ آریانا گرینڈے کے کنسرٹ میں دھماکے کے چند گھنٹے بعد متاثرہ گلوکارہ نے ایک ٹوئیٹ میں اپنے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کی صبح کی جانے والی ٹوئیٹ میں نوجوان گلوکارہ آریانا نے کہا کہ "میں اندر سے ٹوٹ گئی ہوں۔ میں دل کی گہرائیوں سے افسوس کرتی ہوں.. میں جذبات کے اظہار سے قاصر ہوں!"

متعدد رپورٹوں میں اس امر کی تصدیق کی گئی کہ امریکی گلوکارہ نے لندن میں جمعرات کے روز مقررہ اپنے کنسرٹ کو منسوخ کر دیا ہے۔ غالب گمان ہے کہ سکیورٹی خطرات کے اندیشوں کے پیشِ نظر وہ اپنا یورپ کا بقیہ دورہ بھی منسوخ کردیں گی۔ اس دورے میں برطانیہ ، جرمنی ، پولینڈ ، سوئٹزرلینڈ اور بیلجیئم شامل ہیں۔ پیر کے روز آریانا کے کنسرٹ میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 19 سے زیادہ افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے تھے۔

آریانا گرینڈے کے قریب ذرائع نےTMZ ویب سائٹ کو بتایا ہے کہ مانچسٹر ایرینا میں ہونے والے دھماکے کے سبب نوجوان امریکی گلوکارہ ہسٹریائی کیفیت سے دوچار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں