قطر پڑوسی ملکوں سے کیے اپنے وعدے پورے کرے: او آئی سی
قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کے بعد دوحہ کے سفارتی بائیکاٹ پر عالم اسلام کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ عالم اسلام کی نمائندہ ’اسلامی تعاون تنظیم [ او آئی سی] نے قطر پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پڑوسیوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ’او آئی سی‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم قطر اور دوسرے ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی اور اس کے بعد کی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ خلیجی ممالک کی طرف سے قطر کے سفارتی بائیکاٹ سے دوحہ کی معاندانہ سرگرمیوں کی نشاندہی ہوتی ہے۔
’او آئی سی‘ نے اپنے بیان میں قطر پر زور دیا ہے کہ وہ خلیجی ملکوں کے ساتھ ماضی میں طے پائے تمام معاہدوں کی پاسداری کرے۔ دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی روکے اور ابلاغی پروپیگنڈے سے باز آئے۔ بیان میں قطر سمیت تمام خلیجی ملکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ او آئی سی کے وضع کردی اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔ ایک دوسرے کی سلامتی، سالمیت اور خود مختاری کا احترام یقینی بناتے ہوئے خوش گوار تعلقات کے فروغ کی کوشش کی جائے۔
-
یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کی جنگ میں قطر کا مشکوک کردار
فیصلہ کن طوفان آپریشن کے باوجود قطر انتہا پسندوں کا حامی رہا
بين الاقوامى -
دہشت گردی سے متعلق موقف نے قطر کو تنہا کردیا
دوحہ کا بائیکاٹ کرنے والوں میں مالدیپ اور موریشس بھی شامل
بين الاقوامى -
ایران اور حوثی قطر کی مدد کے لیے تیار
خلیجی ریاستوں اوربعض دوسرے ملکوں کی جانب سے قطر کے سفارتی بائیکاٹ کے بعد ایران اور ...
بين الاقوامى