’’قطری وزیر خارجہ کے دورہ ماسکو میں پوتن سے ملاقات نہیں ہو گی‘‘
روسی صدارتی دفتر کریملن کے ایک ترجمان نے جمعرات کے روز ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پوتن قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کے دورہ ماسکو میں ان سے ملاقات نہیں کریں گے۔ اس امر کا اظہار روسی خبر رساں اداروں کے نشریئے میں کیا گیا ہے۔
ادھر روسی وزارت خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے روسی خبر رساں اداروں نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ سرگئی لاوروف قطری وزیر خارجہ کے دس جون کو دورہ ماسکو کے موقع پر ان سے ملاقات کریں گے۔