.

افغان پولیس ہیڈکوارٹرز پر طالبان کا ہلاکت خیز حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیا میں طالبان عسکریت پسندوں نے پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملہ کر کے کم از کم تین اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔

اتوار کو علی الصباح صوبائی دارالحکومت گردیز میں شدت پسندوں نے پولیس ہیڈکوارٹرز کے مرکزی دروازے پر خودکش کار بم دھماکا کیا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق خودکش دھماکے کے بعد مسلح حملہ آور ہیڈکوارٹرز کے احاطے میں داخل ہو گئے۔

آخری اطلاعات کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان لڑائی جاری تھی۔

طالبان کے ترجمان نے اس حملے کی ذمہ داری کرتے ہوئے اس میں افغان پولیس کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔