روس کا ’یو این‘ کی زیرنگرانی شام کےنئے دستور کی تیاری پرزور
روس کے وزیرخارجہ سیرگی لافروف نے شام کے لیے اقوام متحدہ کی نگرانی میں ایک نئے متفقہ دستور کی تیاری پر زور دیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اپنے دورہ فرانس کے دوران فرانسیسی وزیرخارجہ کے ہمراہ ایک پریس کانفرن سے خطاب کرتے ہوئے لافروف نے کہا کہ شام میں نو فلائی زون کے علاقوں کےبارے میں وہ امریکی تجاویز سے آگاہ نہیں۔ انہوں نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ شام میں نو فلائی زون کی اپنی تجاویز کی تفصیلات فراہم کرے۔
سیرگی لافروف نے کہاکہ ہم نے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام میں نو فلائی زون میں آنے والے علاقوں کی نشاندہی کریں مگر ہمیں اس حوالے سے ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا ہے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا تھا کہ ان کا ملک روس کے ساتھ مل کر شام میں نو فلائی زون کے قیام پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔
فرانسیسی وزیرخارجہ جون ایف لوڈریان کے ہمراہ پیرس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ دہشت گردی پوری دنیا کا مشترکہ دشمن ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں کسی ملک کو کوئی اعتراض یا اختلاف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس شام میں 2+2 کے فارمولے کے تحت بات چیت کی بحالی میں دلچسپی رکھتا ہے۔
اس موقع پر فرانسیسی وزیرخارجہ جون ایف لوڈریان کا کہنا تھا کہ پیرس اور ماسکو شام کے کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کے معاملے میں ہم آہنگی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شامی حکومت کو کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کے سابقہ معاہدوں کی مکمل پاسداری کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ فرانس روس کےساتھ مل کر شام میں موثر اور بامقصد بات چیت کی بحالی کا خواہاں ہے۔ صدر ایمانویل میکروں جی 20 اجلاس کے دوران روسی صدرولادی میر پوتن سے ملاقات میں انہیں اپنی تجاویز اور تحفظات سے آگاہ کریں گے۔
-
روس دنیا میں بد امنی پھیلانے کا سلسلہ بند کردے : ڈونلڈ ٹرمپ
ماسکو یوکرین میں تخریبی سرگرمیوں، ایران اور شام کی حکومتوں کی حمایت سے دستبردار ...
بين الاقوامى -
امریکا، شام میں یک طرفہ اور اشتعال انگیز کارروائی سے باز رہے: روس
روس نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ شام میں کسی بھی یک طرفہ کارروائی یا اشتعال ...
بين الاقوامى -
شامی حکومت کو امریکی دھمکیاں ناقابلِ قبول ہیں: روس
روس نے شامی حکومت کے لیے امریکی دھمکیوں کی پُر زور مذمت کی ہے۔کریملن کے ترجمان ...
مشرق وسطی