قطری بحران پر بات چیت، برطانوی وزیرخارجہ کی ریاض آمد
برطانوی وزیر خارجہ کل جمعہ کو قطر اور چار عرب ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کے حل پر بات چیت کے لیے سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں انہوں نے فریقین پر کویت کی ثالثی کو قبول کرنے پر زور دیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق برطانوی وزیرخارجہ بورس جونسن جمعہ کو ریاض پہنچے۔ انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ کویت کے مفاہمتی اور ثالثی کے فارمولے کو قبول کریں اور ایک دوسرے کے خلاف کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں۔
برطانوی وزیر خارجہ سعودی قیادت سے ملاقات کے بعد قطر، متحدہ عرب امارات اور کویت کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔
قبل ازیں برطانوی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیرخارجہ خلیجی ملکوں پر کویت کے وضع کردہ فارمولے کو قبول کرنے پر زور دیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ خلیجی ملکوں کے درمیان کشیدگی کو مزید بڑھانے کی مخالفت کرے گا۔ ہم قطر اور اس کا بائیکاٹ کرنے والے ملکوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشیدگی کو مزید نہ بڑھائیں۔
-
جیمس میٹس کا قطر سے پڑوسی ممالک کے خلاف عدم جارحیت کا مطالبہ
امریکی وزارت دفاع "پینٹاگون" کے مطابق وزیر دفاع جیمس میٹس کا جمعے کے روز ...
بين الاقوامى -
’قطر کی ہٹ دھرمی دہشت گردوں سے تعلقات کی عکاس ہے‘
چار عرب ممالک نے متفقہ طور پر قطری جواب مسترد کردیا
مشرق وسطی -
قطر کا اپنی پالیسیوں کے مضمرات سے انکار تعجب خیز ہے: اماراتی وزیر
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ قطر کی ...
بين الاقوامى