.

سعودی عرب کو برطانوی اسلحہ کی فروخت روکنے کے لیے دائر درخواست مسترد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لندن ہائی کورٹ نے ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے سعودی عرب کو برطانوی اسلحہ کی فروخت روکنے کے لیے دائر کردہ درخواست مسترد کردی ہے۔

یہ درخواست ’’اسلحہ کی تجارت کے خلاف مہم‘‘ ( سی اے اے ٹی) نامی تحریک نے دائر کی تھی اور اس نے اس میں یہ موقف اختیار کیا تھا کہ برطانیہ کے سعودی عرب کو بم ، لڑاکا جیٹ اور دوسرا اسلحہ فروخت کرنے کے لیے برآمدی لائسنس کو منسوخ کیا جائے کیونکہ سعودی عرب یہ اسلحہ یمن میں حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف استعمال کررہا ہے۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز کے مطابق لندن ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں درخواست گزار کے عدالتی جائزے کے لیے دائر کردہ اس دعوے کو مسترد کردیا ہے اور سعودی عرب کو برطانیہ سے اسلحہ کی برآمد روکنے کے لیے کوئی حکم جاری نہیں کیا ہے۔