مسیسیپی میں فوجی طیارہ کریش، 16 امریکی میرینز ہلاک
امریکا کی جنوبی ریاست میں میرین کور کا فوجی طیارہ گرنے سے 16 فوجی ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات مطابق مسیسیپی کے دارالحکومت جیکسن کے علاقے لافلورے کاؤنٹی میں امریکی میرن کور کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 16 میرین ہلاک ہو گئے۔
امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ’’ایف بی آئی‘‘ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حکام نے واقعے میں تخریب کاری کا امکان مسترد کرتے ہوئے اسے حادثہ قرار دیا ہے۔
مسیسیپی کے گورنر فل برائنٹ نے طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ ایک المیہ ہے اور فوجی وردی میں ملبوس ہمارے جوان ہماری آزادی کے تحفظ کے لئے ہرروز اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔
میرن کور کی ترجمان سارا برنز نے حادثے کے حوالے سے بتایا ہے کہ میرن کور کا سی 130 ہرکولیس ٹرانسپورٹ طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے اور بدقسمتی سے طیارے میں سوار 16 اہلکاروں میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔
-
امریکی طیارہ کرغزستان اور کارخستان کی سرحد پر گر کر تباہ
کریش ہونے والا جہاز امریکی بیس سے ایندھن لیکر جا رہا تھا
بين الاقوامى -
امریکا میں ڈمی ائر کریش، انسانی زندگی کے بچاؤ کا منفرد تجربہ
عقبی نشتوں پر بیٹھے مسافروں کے بچنے کے زیادہ امکانات
بين الاقوامى -
سعودی خاندان ایک ہی دن میں دُہرے صدمے سے دوچار
ایک کی خودکشی، دوسرے کی ہیلی کاپٹر کریش میں شہادت
بين الاقوامى