ایران: حسن روحانی کی دوسری مدت ِصدارت کے لیے حلف برداری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنی دوسری مدت کے لیے دارالحکومت تہران میں جمعرات کے روز منعقدہ تقریب میں حلف اٹھا لیا ہے۔تقریب میں ایران کے سپریم لیڈر آ یت اللہ علی خامنہ ای بھی موجود تھے۔

علی خامنہ ای نے اس موقع پر پہلے ایران میں مئی میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں حسن روحانی کی جیت کی توثیق کی اور انھیں اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔انھوں نے صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی بلند شرح اور ان میں ایرانیوں کی بھرپور اور پُرجوش انداز میں شرکت کو سراہا۔

حلف برداری کی تقریب میں ایران کے اعلیٰ عہدے دار اور سابق صدر محمود احمدی نژاد بھی شریک تھے۔واضح رہے کہ ایرانی اسٹیبلشمنٹ نے احمدی نژاد کو صدارتی انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لینے سے روک دیا تھا۔

علی خامنہ ای نے صدر حسن روحانی کو ہدایت کی کہ وہ ’’مزاحمتی معیشت ‘‘ کو مضبوط بنائیں ،روزگار کے مواقع اور قومی پیدوار بڑھانے پر توجہ مرکوز کریں۔واضح رہے کہ ایران میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 12٫6 فی صد ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے اعتدال پسند صدر حسن روحانی نے مئی میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں قدامت پرست امیدوار ابراہیم رئیسی کو شکست دی تھی۔انھوں نے اپنی جیت کے بعد مغرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور ملک میں شہری آزادیوں کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں