شمالی حمص میں آج سے جنگ بندی پرعمل درآمد شروع: روس

’سیف زون‘ میں 84رہائشی کالونیوں کے ڈیڑھ لاکھ افراد محفوظ ہوں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روسی محکمہ دفاع نے بتایا ہے کہ شام کے حمص شہر میں محفوظ زون کے قیام کے بعد آج سے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

روس کے سرکاری ٹی وی ’رشیا24‘سے بات کرتے ہوئے وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوو نے بتایا کہ وزارت دفاع اور شامی اپوزیشن کے درمیان طے پائے معاہدے کے تحت شمالی حمص میں آج سے جنگ بندی کا آغاز ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شمالی حمص میں ’سیف زون‘ قائم کرتے ہوئے 84 رہائشی کالونیوں کو اس میں شامل کیا گیا ہے جس سے ایک لاکھ 47 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حمص میں مقامی وقت کے مطابق دن بارہ بجے کے بعد سے جنگ بندی پرعمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں