ترک وزیرخارجہ کی اہلیہ کو فلپائن میں چور پڑگئے!

مسروقہ زیورات برآمد، چار چور گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

جنوب مشرقی ایشیائی ریاست فلپائن کے سرکاری دورے کے دوران ترک وزیرخارجہ مولود چاوش اوگلو کی اہلیہ ہولیا چاووش اوگلو کو چور پڑگئے جنہوں نے خاتون کے قیمتی طلائی زیوار اور ایک گراں قیمت ہیرا چوری کرلیا۔ تاہم خوش قسمتمی سے فلپائنی حکام نے بروقت کارروائی کرکے نہ صرف چوروں کو گرفتار کیا بلکہ ان کے قبضے سےمسروقہ زیورات بھی واپس لے لیے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ترک وزیرخارجہ کی اہلیہ کے ساتھ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ فلپائن میں جنوب مشرقی ایشیائی ریاستوں کے رابطہ گروپ کے ایک اجلاس میں شرکت کے لیے منیلا میں تھے۔

فلپائنی ذرائع ابلاغ کے مطابق چار مبینہ چوروں نے ہولیا چاووش اوگلو کے سامان سے زیورات نینوی اکوینو ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد چوری کیے۔ مسروقہ جیولری میں سفید سونے کی ایک انگشتری، سونے کا ایک ہار اور ایک گراں قیمت ہیرا شامل تھے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہولیا نے زیورات کی چوری کے بارے میں اپنے شوہر کو بتایا جنہوں نے فوری طور پر منیلا میں ترک سفارت خانے کو اس واقعے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کی ہدایت کی۔ سفارت خانے کے فوری حرکت میں آنے سے ہوائی اڈے کے حکام نے تحقیقات شروع کیں تو اس دوران ایک ملازم کے کمرے میں کپڑوں کی الماری میں چھپائے گئے زیورات برآمد کرلیے گئے۔ پولیس نے چاروں مشتبہ چوروں کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔انہوں نے ترک وزیرخارجہ کی اہلیہ کے زیورات چوری کرنے کی واردات کا اعتراف کیا ہے۔ چوروں کے قبضے سے واپس لیے گئے زیورات ہولیا چاووش اوگلو کو سپرد کردیے گئے ہیں۔ فلپائنی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ چار اور چھ اگست کے دوران پیش آیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں