ڈیانا کو اپنے مصری دوست "ڈوڈی" سے محبّت نہیں تھی : ذاتی سکریٹری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 5 منٹ

آنجہانی برطانوی شہزادی ڈیانا کے سابق ذاتی سکریٹری نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیانا اپنے مصری دوست عماد الفاید عرُف "ڈوڈی الفائد" کی محبّت میں گرفتار نہیں تھیں۔ اب سے تقریبا 20 برس قبل 31 اگست 1997 کو لیڈیا ڈیانا اور ان کے دوست ڈوڈی پیرس کی ایک سرنگ میں ہونے والے کار حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

برطانوی اخبار "دی سَن" کو دیے گئے مختصر انٹرویو میں Michael Gibbins نے ان لوگوں کے خیال کے برعکس موقف بیان کیا جو سمجھتے ہیں کہ برطانوی شہزادی اور مصری تاجر محمد الفاید کے بیٹے کے درمیان الفت کا تعلق تھا۔ مائیکل نے اپنی گفتگو میں اُس بحری سفر پر بھی روشنی ڈالی جو ڈیانا نے ڈوڈی کے ساتھJonikal نامی کشتی پر کیا تھا۔ یہ کشتی ڈوڈی کے والد کی ملکیت تھی۔ مائیکل کے مطابق ڈیانا اس سفر میں محض ایک خوب صورت موسم گرما گزار رہی تھیں اور جب موسم ختم ہوا تو اس کے ساتھ ہی گویا سب کچھ ختم ہو گیا اور وہ تعلق جس میں گُونا گوئی طور پر ڈوڈی کی طرف سے انگوٹھی کا تحفہ درمیان میں آ گیا تھا محض ایک گزرتا بادل ثابت ہوا۔

ڈیانا اور ڈوڈی کے تعلق کے حوالے سے یہ بات معروف ہے کہ برطانوی ولی عہد چارلس کی اہلیہ ڈیانا کی ڈوڈی سے پہلی ملاقات 1987 میں اتفاقی طور پر ہوئی تھی۔ اس وقت شہزادہ ولیم کی عمر پانچ برس تھی جب کہ اس کا چھوٹا بھائی ہیری صرف تین برس کا تھا۔ ڈیانا وسطی لندن میں واقع مشہور اسٹور Thumbull & Asser پر کپڑوں کی خریداری کے لیے گئیں تو وہاں ان کی ملاقات "ڈوڈی" سے ہو گئی جو خود بھی خریداری کے لیے آئے ہوئے تھے۔ اس موقع پر دونوں کے درمیان سرسری طور پر بات چیت بھی ہوئی۔

ڈیانا کی ڈوڈی سے دوسری ملاقات ایک فلم کے پریمئر کے موقع پر ہوئی۔ 1996 میں شہزادہ چارلس سے طلاق کے ایک برس بعد ڈوڈی کی ڈیانا سے پھر ملاقات ہوئی جو اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ جنوبی فرانس میں تعطیلات گزارنے آئی ہوئی تھیں۔ یہاں دونوں نے لندن میں ملاقات کرنے کا عہد کیا۔ بعد ازاں ڈیانا کی موت سے ایک ماہ قبل ڈوڈی نے انہیں اپنے والد کی کشتی پر موسم سرما کی تعطیلات گزارنے کی دعوت دی۔ ڈیانا اپنے دونوں بیٹوں کو لے کر ڈوڈی کے پاس پہنچ گئیں اور یہ تمام لوگ جنوبی فرانس سے اٹلی کی طرف روانہ ہو گئے۔

وہاں سے ولیم اور ہیری فضائی سفر کے ذریعے لندن لوٹ گئے۔ بعد ازاں ڈیانا اور ڈوڈی بھی 30 اگست 1997 کو فضائی پرواز کے ذریعے پیرس پہنچ گئے تا کہ بقیہ چھٹیاں گزار سکیں۔ دونوں نےRitz ہوٹل میں قیام کیا جو ڈوڈی کے والد کی ملکیت ہے۔ منسلک وڈیو میں دونوں شخصیات کو ہوٹل کی لفٹ میں دیکھا جا سکتا ہے جو ان کی زندگی کی آخری وڈیو تھی۔ اس کے بعد 30 اور 31 اگست کی درمیانی شب 12:25 پر ڈوڈی اور ڈیانا کی وہ "مرسڈیز" کار پیرس کی ایک سرنگ میں سُتون سے ٹکرا گئی جس میں وہ دونوں فوٹو گرافروں کی نظروں سے راہ فرار اختیار کر رہے تھے۔

ڈیانا کے ذاتی سکریٹری مائیکل کے خیال میں یہ سفر دو دوستوں کے درمیان عام سی تعطیلات کے سوا کچھ نہ تھا۔ مائیکل نے اخبار کو بتایا کہ 1955 میں مصر کے شہر اسکندریہ میں آنکھ کھولنے والے 42 سالہ ڈوڈی کا ڈیانا کے ساتھ تعلق مذکورہ سفر کے چند ہفتوں بعد اختتام پذیر ہو جانا تھا۔ البتہ حادثے کے بعد افواہوں کا بازار گرم ہو گیا کہ مصری اور برطانوی دلوں کے ملنے کے بعد دونوں شخصیات شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ اخبار نے مائیکل سے استفسار کیا کہ آیا ڈیانا نے ان سے شادی کے حوالے سے کسی ارادے کا اظہار کیا تھا تو مائیکل کا جواب تھا "یقینا ہر گز نہیں۔ میں تو ایک لمحے کے لیے بھی اس بات کا یقین نہیں کروں گا"۔

مائیکل کے مطابق ان کے خیال میں 36 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو جانے والی "برطانوی شہزادی نے اپنے لیے ایک نئی شخصیت کی تعمیر کا مصمم ارادہ کر لیا تھا۔ اپنی زندگی میں بعض امور کے انجام کے حوالے سے وہ انتہائی مضطرب ہو جایا کرتی تھیں۔ ڈیانا محض ظاہری طور پر خوش نظر آتی تھیں جب کہ اندر سے ایسا نہیں تھا۔ وہ طلاق کی صورت میں اختتام پذیر ہونے والی شادی کے صدمے سے باہر نہیں نکل سکیں"۔

1

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں