ایرانی اور سعودی وفود الریاض اور تہران میں سفارت خانوں کا دورہ کریں گے: جواد ظریف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایرانی اور سعودی وفود کو دونوں ملکوں کی جانب سے ویزے جاری کر دیے گئے ہیں اور وہ حج سیزن کے بعد تہران اور الریاض میں اپنے اپنے سفارت خانوں کامعائنہ کریں گے ۔

انھوں نے نیم سرکاری خبررساں ایجنسی ایسنا سے بدھ کے روز ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’’ سعودی عرب کی عراق میں مصالحانہ کردار کے لیے درخواست سے انکار نہیں کیا گیا ہے‘‘۔

انھوں نے بتایا کہ انھوں نے سعودی عرب کے دورے کے بعد عراقی حکام سے بات چیت کی تھی اور اس حوالے سے بیانات کے نادرست ہونے کا پتا چلا تھا۔

جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے اور وہ خطے میں جاری بحرانوں کے سیاسی حل کے لیے ہر ممکن کوششیں کررہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں