سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، یمن میں لانچنگ پیڈ تباہ
سعودی عرب کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے پیٹریاٹ میزائل کی مدد سے یمن سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل ہدف تک پہنچنے سے پہلے فضاء میں تباہ کردیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ ہے مطابق ہفتے کو یمنی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل داغا جسے خمیس مشیط کی فضائی حدود میں تباہ کردیا گیا ہے۔
’العربیہ‘ چینل کے ایک ذریعے کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے ایک کارروائی کے دوران یمن میں میزائل حملوں کے لیے استعمال ہونے والے ایک لانچنگ پیڈ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
سعودی عرب پر یمنی علاقوں سے بیلسٹک میزائل حملے کی حالیہ ناکام کوشش امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کے جلو میں کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایران، یمنی باغیوں کو میزائل اور دیگر تباہ کن ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔
ہفتے کو یمنی فوج نے حوثی ملیشیا کے زیر استعمال ایک بغیر پائلٹ کے ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ یہ واقعہ الجوف گورنری میں پیش آیا۔ رواں ہفتے میں اپنی نوعیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
یمن کے محاذ جنگ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق فوج نے المتون ڈاریکٹوریٹ کے حام محاذ پر تصاویر اتارنے والے ایک ڈرون کو مار گرایا تھا۔
-
یمنی باغیوں کی حج سیزن تاراج کرنے کی ناپاک سازش ناکام بنا دی گئی
مکہ مکرمہ پر داغا جانے والا بیلسٹک میزائل سعودی ائر ڈیفنس نے فضا میں تباہ کر دیا
مشرق وسطی -
سعودی فورسز نے حوثیوں کا طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا
سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے یمن میں حوثی ملیشیا کی جانب سے چلایا گیا ایک ...
بين الاقوامى -
حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ
سعودی عرب کی فوج کے ائر ڈیفنس یونٹ نے یمن کے اس پار سے باغی حوثیوں کی جانب سے ...
بين الاقوامى -
یمن سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملہ ’ننگی جارحیت‘ قرار
یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحاد کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان ...
بين الاقوامى -
یمن کی باغی ملیشیا کا سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملہ ناکام
العربیہ ذرائع کا کہنا ہے کہ عرب اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے شہر عمران سے ...
بين الاقوامى -
سعودی شہر اَبہا پر داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ
سعودی عرب کی فضائیہ نے پیر کی صبح یمنی اراضی سے مملکت کے شہر ابہا کی جانب داغے گئے ...
مشرق وسطی