مسجد الحرام کے صحن اور مطاف میں نئے سائبان کی تنصیب
سعودی عرب کی حکومت نے مسجد الحرام کے صحن اور مطاف میں نئے سائبان کی تنصیب کا کام شروع کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مسجد حرام کی چھت، اس کے صحن اور مطاف کے صحن میں نئے سائبان نصب کرنے کا کام جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر سماجی کارکنوں نے اس منصوبے کی ایک فوٹیج پوسٹ کی ہے جس میں مسجد حرام کے ایک چھوٹے ڈھانچے، صحن مطاف اور سورج کی شعاؤں سے بچانے میں مدد دینے والے سائبان دکھائے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ حرمین شریفین کے امور کے نگراں ادارے نے گذشتہ برس ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی زیر سرپرستی صحن مطاف میں سایہ فراہم کرنے کے لیے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے منصوبے کا جائزہ لیا تھا۔
پھر اس منصوبے کے تحت مسجد حرام کی چھت، اس کے اطراف کی گیلریوں اور صحن مطاف میں نئے سائبان نصب کرنے اور زائرین ومعتمرین کو سایہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
-
حرمِ مکی : مطاف صرف طواف کرنے والوں کے لیے مختص
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ صوبے کے سکریٹریٹ نے بتایا ہے کہ خادم حرمین شریفین کے مشیر، ...
مشرق وسطی -
توسیع مطاف، فی گھنٹہ 1 لاکھ 07 ہزار زائرین کے طواف کی گنجائش
خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے مسجد حرام اور مطاف کی توسیع کے جاری منصوبے کا ایک ...
من الحرمين -
ہنگامی مطاف کو ہٹانے کا آپریشن مکمل!
بیت اللہ کا براہ راست طواف اور دیدار ممکن
مشرق وسطی