امریکا کا عالمی برادری سے ایران کے خلاف متحرک ہونے کا مطالبہ
امریکا کی جانب سے منگل کے روز ایران پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے حوثی باغیوں کو وہ میزائل فراہم کیا جو انہوں نے رواں سال جولائی میں سعودی عرب پر داغا تھا۔
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کے مطابق سعودی عرب نے جن معلومات کا انکشاف کیا ہے ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ جولائی میں داغا جانے والا میزائل ایرانی "قیام" ساخت کا ہے۔ اس نوعیت کا ہتھیار تنازع سے قبل یمن میں موجود نہیں تھا۔
ہیلی کا کہنا تھا کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے حوثیوں کو ہتھیار پیش کر کے یمن اور ایران سے متعلق سلامتی کونسل کی دو قرار دادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہفتے کے روز سعودی عرب پر داغا جانے والا میزائل بھی غالبا ایرانی ساختہ ہو گا۔
نکی ہیلی نے کہا کہ " ہم اقوام متحدہ اور بین الاقوامی شراکت داروں پر زور دیتے ہیں کہ ایرانی نظام کو ان تمام خلاف ورزیوں کا ذمے دار ٹھہرائے جانے کے لیے مطلوبہ اقدامات کیے جائیں"۔
دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ ایران کی جانب سے یمن میں مسلح گروپوں کو میزائل فراہم کرنا "ایرانی نظام کی طرف سے عسکری اور براہ راست جارحیت ہے اور اسے مملکت کے خلاف جنگی کارروائی قرار دیا جا سکتا ہے"۔
-
حوثی، ایرانی میزائل سعودیہ کے خلاف استعمال کرتے ہیں: امریکا
اقوام متحدہ ایران کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کا پابند بنائے
بين الاقوامى -
پاکستان اور ایران کا اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے پراتفاق
پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عامر ...
پاكستان -
ایران کو دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کے لیے تین ماہ کی مہلت
انٹرنیشنل فینانشیل ایکشن ٹاسک فورس’FATF‘ نے ایران کو اپنا قبلہ درست ...
بين الاقوامى