حوثی، ایرانی میزائل سعودیہ کے خلاف استعمال کرتے ہیں: امریکا
اقوام متحدہ ایران کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کا پابند بنائے
امریکا نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران یمن میں باغیوں کو میزائل فراہم کر رہا ہے، جنہیں یمنی باغی سعودی عرب پر حملوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ میں امریکی خاتون مندوب نکی ہیلی نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال جولائی میں یمنی حوثی باغیوں نے ایران سے حاصل کردہ میزائل سعودی عرب پر داغے تھے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کا پابند بنائے اور قراردادوں کی خلاف ورزی کی ذمہ داری تہران پر عاید کرے۔
امریکی سفیرہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق جولائی میں ’قیام‘ نامی ایک میزائل یمن سے سعودی عرب پر داغا گیا۔ اس نوعیت کا میزائل یمن میں جاری کشمکش سے قبل وہاں نہیں تھا۔
خیال رہے کہ ایران یمن میں حوثی باغیوں کی غیرآئینی حکومت کی مدد اور معاونت کررہا ہے۔ اس معاونت میں باغیوں کو میزائلوں کی فراہمی بھی شامل ہے اور یہ میزائل براہ راست سعودی عرب پر استعمال ہوتے ہیں۔
امریکی مندوبہ نے کہا کہ ایران یمن میں حوثیوں کی مدد کرکے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ ہفتے کے روز سعودی عرب پر داغا گیا میزائل بھی بہ ظاہر ایرانی ساختہ معلوم ہوتا ہے۔
-
’’ایران سعودی دارالحکومت الریاض کے ہوائی اڈے پر میزائل حملے میں ملوّث ہے‘‘
ایرانی حزبِ اختلاف کی ایک سرکردہ شخصیت اور صحافی محمد نوری زاد نے ایک انٹرویو ...
بين الاقوامى -
حوثیوں کو ایرانی میزائل فراہمی عسکری جارحیت ہے: سعودی ولی عہد
برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن ...
مشرق وسطی -
سعودیہ پر حملوں کے بعد ایرانی میزائل خطرات کا انسداد ناگزیر ہوچکا
ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی روک تھام پہلی ترجیح: انور قرقاش
مشرق وسطی