.

کیا ملائشیا دباؤ میں آکر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت کے حوالے کر دے گا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ملائشیا کی حکومت نے مشہور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت کے حوالے کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ملائشین نائب وزیر اعظم احمد زاہد حمیدی نے کہا ہے کہ ہندوستانی حکومت کی طرف سے ذاکر نائیک کو حوالے کرنے کا کوئی مطالبہ نہیں ہوا لیکن ایسا کوئی مطالبہ کیا گیا تو ملائشیا انھیں ضرور حوالے کردے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ملائشیا کے حکام نے کہا تھا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ہندوستان کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔تاہم ان سے تحقیقات کے عمل میں وہ بھارتی حکومت سے بھر پور تعاون کو تیار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملائشیا کی حکومت بھارت کے ساتھ تعلقات میں خرابی نہیں چاہتی۔اس کے خیال میں آئندہ دنوں میں بھارتی حکومت کی جانب سے انٹرپول کے ذریعے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔