شاہ سلمان کی ریاض واپسی: شہزادہ مقرن، سعد حریری ودیگر نے خیر مقدم کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز مدینہ منورہ میں مختصر قیام کے بعد الریاض لوٹ آئے ہیں۔ دارالحکومت واپسی پر سابق لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے ان کا استقبال کیا ہے اور سعودی پریس ایجنسی ان دونوں کے اس موقع پر لی گئی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

شاہ سلمان کے استقبال کے لیے ان کے بھائی شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز، الریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، الریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان اور وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں