ایسی صورت میں ٹرمپ کے حکم کو نہیں مانوں گا : امریکی فوجی کمانڈر
امریکی فوج کی اسٹریٹجک کمان کے سربراہ جان ہائٹن کا کہنا ہے کہ اگر جوہری ہتھیاروں کا استعمال "غیر قانونی" ہوا تو وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حکم ہر گز نہیں مانیں گے۔
کینیڈا میں ہفتے کے روز ایک سکیورٹی سیمینار کے دوران ہائٹن نے کہا کہ "میری ذمے داری صدر کو صحیح مشورہ دینا ہے۔ اگر معاملہ غیر قانونی ہوا تو میں ان سے کہہ دوں گا اور پھر وہ مجھ سے قانونی اقدام کے بارے میں پوچھیں گے۔ اس پر ہم بقیہ آپشنز پر بات چیت کریں گے۔ لہذا معاملہ اس حد تک پیچیدہ نہیں ہے"۔
ہائٹن کے مطابق یہ ایک عسکری مشن اور عسکری ملازمت ہے ، اگر کسی غیر قانونی امر پر عمل درامد کیا گیا تو تا حیات قید کا بھی خطرہ ہے۔
ہائٹن کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے جوہری تجربات کے پس منظر میں پیانگ یانگ کو "مکمل طور پر تباہ کرنے" کی دھمکی دے چکے ہیں۔
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کم جونگ ان کو 'موٹا بونا' قرار دے دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکوہ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان انہیں ...
بين الاقوامى -
ایران سے جوہری معاہدے کی مکمل تنسیخ ممکن ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ ایران سے 2015ء میں طے شدہ ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کو قطر کے خلاف فوجی کارروائی پر کوئی انتباہ نہیں کیا : ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امر کی تردید کی ہے کہ انھوں نے سعودی عرب کو قطر کے ...
بين الاقوامى