بیت المقدس کے مسئلے پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع ہو سکتے ہیں : ترکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ بیت المقدس کا مسئلہ نہایت اہم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تمام مسلمانوں کے لیے سُرخ لکیر کی حیثیت رکھتا ہے۔

ایردوآن کا مزید کہنا تھا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا ایسا معاملہ ہے جس کا نتیجہ انقرہ کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع ہونے کی صورت میں نکل سکتا ہے۔

یاد رہے کہ وہائٹ ہاؤس نے پیر کی شام ایک اعلان میں کہا تھا کہ امریکی صدر نے امریکی سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے حوالے سے فیصلہ ملتوی کر دیا ہے۔ اسرائیل نے بیت المقدس بالخصوص اس کے مشرقی حصّے پر 1967 سے قبضہ کر رکھا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں