صدام حسین کی بیٹی کا اپنے ’’ہیرو‘‘ اور ’’شہید‘‘ علی صالح کو خراجِ عقیدت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

عراق کے مصلوب صدر صدام حسین کی بیٹی رغد حسین نے یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کو اپنا ہیرو اور ایک شہید قرار دیا ہے۔

انھوں نے یمنی دارالحکومت صنعاء میں حوثی شیعہ باغیوں کے ہاتھوں علی صالح کے اندوہ ناک قتل پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ’’ میں شہید علی عبداللہ صالح کے خاندان ، ان کی بیٹی بلقیس اور ان کے بیٹے احمد سے تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔ انھوں نے عراق پر قبضے کے بعد ’’ شہید ‘‘ صدام حسین ،ان کے خاندان اور بہت سے عراقیوں کی مدد کی تھی۔ یہ جو کچھ ہوا ہے اور ایسا مستقبل میں بھی ہوگا،اس سب کے باوجود ہمیں اللہ پر یقین ہے ۔وہ ہمیں فتح سے ہم کنار کرے گا‘‘۔

انھوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ہے:’’ عملی اقدام لفظوں سے بڑھ کر بولتے ہیں۔وہ (علی صالح) 1991ء کی سہ فریقی سفاک جارحیت کے بعد ہمارے( صدام حسین) کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے ۔جب عربوں نے اپنا وقار ، عراق اور اس کے عوام کو بیچ دیا تو اس شخص نے ایک یاد گار موقف اختیار کیا تھا‘‘۔

رغد نے مزید لکھا کہ ’’ جس شخص کا معاملہ اب واحد اللہ کے ہاتھ میں ہے، ہم اس کے بارے میں مزید کچھ نہیں کہتے۔ہم اللہ سے اس کے لیے معافی اور رحم کے خواست گار ہیں اور دعا گو ہیں کہ وہ یمن ، عراق ،عرب اور اسلامی قوم کا تحفظ کرے‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں