میں القدس پر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا: ماکروں کا نیتن یاہو کو جواب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

فرانسیسی صدر عمانو ایل ماکروں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے گفتگو کرتے ہوئے ان پر واضح کر دیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے اور اس کو مسترد کرتے ہیں۔

وہ اتوار کو ایلزے محل پیرس میں نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انھوں نے نیتن یاہو کو مخاطب ہوکر کہا:فلسطینیوں کے ساتھ معاملہ کاری میں حوصلہ دکھائیں اور خیر سگالی کا ماحول پیدا کریں جس سے امن عمل کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

’’ میں نے وزیراعظم پر زوردیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ معاملے میں حوصلہ دکھائیں تاکہ ہم موجودہ بند گلی سے نکل سکیں‘‘۔ فرانسیسی صدر کا کہنا تھا۔

انھوں نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں پہلے سے تیار شدہ بیان پڑھ کر سنایا اور اس کا آغاز اسرائیل کے خلاف گذشتہ چند گھنٹوں اور دنوں کے دوران میں حملوں کی مذمت سے کیا۔بیان کے مطابق یہ حملے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد کیے گئے ہیں۔

فرانسیسی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے گذشتہ بدھ کو القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے فوری بعد ایک بیان جاری کیا تھا اور اس کو ایک بد قسمتی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پیرس اس فیصلے کی حمایت نہیں کرتا ہے۔انھوں نے ’’ کسی بھی قیمت پر تشد د سے گریز پر زوردیا تھا‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں