امریکا : چاند پر انسانی مشن بھیجنے کا پروگرام بحال
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس میں "نیشنل ایئر اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن" (ناسا) کو حکم دیا گیا ہے کہ امریکی خلا نوردوں کو چاند پر بھیجنے کے لیے پھر سے کام شروع کیا جائے۔
مذکورہ ایگزیکٹو آرڈر میں ناسا کا بجٹ 19.5 ارب ڈالر کر دیا گیا ہے جو رواں برس کے اوائل میں انتظامیہ کی جانب سے مجوزہ بجٹ سے 40 کروڑ ڈالر زیادہ ہے۔
اس فیصلے کے ذریعے ٹرمپ نے ناسا کی طرف سے انسانوں کے ساتھ سواریاں چاند تک بھیجنے کے پروگرام کو بحال کر دیا ہے۔ اس امید پر کہ چاند سے پھر مریخ تک سفر کیا جائے۔
ٹرمپ کی جانب سے یہ اقدام 7 دسمبر 1972 کو چاند پر آخری انسانی مشن اپالو 17 کے اترنے کے 45 سال مکمل ہونے پر سامنے آیا ہے۔
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ناسا کا انسان کو خلا میں بھیجنے کا پروگرام 2011ء میں معطل کر دیا تھا۔ اس میدان میں امریکا کا مقابلہ چین اور روس سے ہے۔