مراکش : قوانین کی خلاف ورزی پر جُرمانے ، راہ گیر حیران و پریشان
مراکش میں پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پیدل افراد پر مالی جرمانے لاگو کرنے کے منصوبے نے سوشل میڈیا پر بڑا تنازع پیدا کر دیا ہے۔
جمعرات کے روز سے ملک کے مختلف شہروں میں پولیس اہل کاروں کی جانب سے اُن شہریوں کے خلاف 25 درہم مالیت کا چالان کاٹا جا رہا ہے جو سڑک عبور کرتے ہوئے پیدل چلنے والوں کے لیے مخصوص گزرگاہوں کا احترام نہیں کرتے ، اس اقدام پر راہ گیر حیران رہ گئے ہیں۔
پولیس کے اس نئے اقدام پر عوام کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ بعض لوگوں نے اس منصوبے کو سراہتے ہوئے خیال ظاہر کیا ہے کہ اس سے ٹریفک حادثات میں کمی واقع ہو گی جن میں ہر سال ہزاروں افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ دوسری جانب بعض شہریوں کے نزدیک یہ قانون اسی صورت میں لاگو ہو سکتا ہے جب راہ گیروں کے محفوظ طریقے سے سڑک عبور کرنے کے مناسب انتظامات کیے جائیں۔
ایک شہری نے اپنے ردّ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکام کی جانب سے شہریوں کو مطلوب بنیادی ڈھانچے کی عدم فراہمی اور سڑکوں کو مناسب طور تیار نہ کرنا یہ وہ عوامل ہیں جو لوگوں کو قانون کی خلاف ورزی پر مجبور کرتے ہیں۔ لہذا حکام لوگوں پر چالان کے ذریعے جرمانے عائد کر کے صرف خزانہ بھرنے کے بارے میں نہ سوچے بلکہ اس قانون کو لاگو کرنے کے واسطے مناسب اور سازگار حالات فراہم کرے۔
-
خواتین کو ہراسیت سے نجات کے لیے مراکش کیا اقدامات کر رہا ہے؟ جانئے!
شمالی افریقی کے عرب ملک مراکش میں پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کو ہراساں کئے جانے کے ...
بين الاقوامى -
الحسیمہ میں مظاہروں کا ردعمل، شاہِ مراکش نے متعدد وزراء برطرف کردیے
مراکش کے شاہ محمد ششم نے شمالی شہر الحسیمہ میں گذشتہ کئی ماہ سے جاری عوامی ...
بين الاقوامى -
فرانس اور مراکش کے درمیان پرواز میں صرف ایک مسافر!
سوشل میڈیا پر پیر کے روز ایک دل چسپ وڈیو کلپ گردش میں آیا جس میں ایک مراکشی شہری ...
بين الاقوامى