فرانس اور مراکش کے درمیان پرواز میں صرف ایک مسافر!
سوشل میڈیا پر پیر کے روز ایک دل چسپ وڈیو کلپ گردش میں آیا جس میں ایک مراکشی شہری اپنی قومی فضائی کمپنی کے طیارے میں اکلوتے مسافر کی حیثیت سے سفر کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یہ پرواز فرانس کے دارالحکومت پیرس سے مراکش کے مشرقی شہر وجدہ جا رہی تھی۔
بین الاقوامی فضائی پروازوں کی دنیا میں نادر نوعیت کا واقعہ شمار کرتے ہوئے مراکشی مسافر نے ان تاریخی لمحات کو اپنے موبائل کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔ وڈیو میں فضا میں تیرتے ہوئے طیارے کے اندر مسافروں سے خالی نشستیں نظر آ رہی ہیں۔ اس موقع پر مراکشی مسافر نے ازراہ مذاق میں کہا کہ "میں اس طیارے میں اکلوتا مسافر ہوں۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں نے اس طیارے کی تمام نشستیں بُک کرا لی ہیں"۔
سوشل میڈیا پر بہت سے افراد نے اتنے طویل فاصلے کی پرواز میں ایک مسافر کے ساتھ طیارے کے اڑان بھرنے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ اس کے مقابل لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اس اقدام کو اور مراکش کی فضائی کمپنی کی جانب سے اپنے صارفین کے لیے خدمات اور احترام کو بھرپور انداز سے سراہا ہے۔
-
’سوشل میڈیا پرسعودیہ کے خلاف ہرزہ سرائوں کو بے نقاب کریں گے‘
خلیجی ممالک کی پریشانیاں جلد دور ہوں گی: القحطانی
بين الاقوامى -
’جعلی حسینائیں‘ سوشل میڈیا پر جاسوسی کا نیا ایرانی جال
سائبر سیکیورٹی کے ماہرین نے بتایا ہے کہ ایران میں سوشل میڈیا پر جاسوسی کے مذموم ...
بين الاقوامى -
سوشل میڈیا پر سعودی عرب پر حملوں کے لیے قطر کے 23 ہزار اکاؤنٹس
سعودی عرب کے شاہی دیوان کے مشیر اور مرکز برائے اطلاعات اور مطالعات کے نگران سعود ...
بين الاقوامى