جنرل اسمبلی: امریکی مندوب نیکی ہالے کے سفیروں کو دھمکی آمیز خطوط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نیکی ہالے نے سفیروں کو دھمکی آمیز خطوط ارسال کیے ہیں کہ جن میں واضح طور دھمکی آمیز انداز میں کہا گیا ہے امریکی صدر کو ہر اس ملک کے بارے میں بتایا جائے گا جو جنرل اسمبلی میں حالیہ قراداد کے حق میں ووٹ دے گا۔

واضح رہے کہ سلامتی کونسل میں متنازعہ امریکی فیصلہ جس میں بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کا اعلان کیا گیا تھا کے خلاف ووٹنگ کرائی جا رہی ہے جسے امریکہ نے ویٹو کر دیا تھا۔ اب جنرل اسملبی میں متنازعہ امریکی فیصلے کے خلاف ووٹنگ کرائی جائے گی۔

امریکی مندوب نیکی ہالے نے واضح کیا کہ امریکی صدر نے خود کہا ہے کہ جو ملک بھی اس ووٹنگ کے حق میں ووٹ دے انہیں آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے خلاف قرارداد پر ایک ایک ووٹ کا حساب رکھا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں